پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اللہ انتقال کر گئیں

بیگم کلثوم سیف اللہ سیاسی سفر کے دوران اے این پی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی

بیگم کلثوم سیف اللہ کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی پہلی خاتون وفاقی وزیر اور سینئرسیاست دان بیگم کلثوم سیف اللہ خان گذشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔


بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور مرحومہ کیلیے دعائے مغفرت کی ہے۔
Load Next Story