پرویز رشیدنے اسد عمر کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا

تحریک انصاف مناظرے کیلیے وقت، جگہ اور مکالمہ کیلیے پارٹی رہنمائوں کا اعلان کریں، ہم مناظرے کے لئے تیار ہیں، وفاقی وزیر


Numainda Express January 27, 2015
اسدعمر اپنے پارٹی رہنمائوں سے مشورہ کرکے بتائیں کہ ان کی پارٹی کا ایک شخص مناظرے میں سامنے آئے گا یاپورا پینل؟ پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کی طرف سے مناظرے کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف مناظرے کیلیے وقت، جگہ اور مکالمہ کیلیے پارٹی رہنمائوں کا اعلان کریں، ہم مناظرے کے لئے تیار ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ اسدعمر اپنے پارٹی رہنمائوں سے مشورہ کرکے بتائیں کہ ان کی پارٹی کا ایک شخص مناظرے میں سامنے آئے گا یاپورا پینل؟ اسی مناسبت سے ہم بھی اپنا پینل تیار کرلیں گے، انھوں نے کہاکہ شیریں مزاری کی ہدایت پر میں وفاقی وزیراطلاعات بطور ان کے اسسٹنٹ معاونت کروں گا، شیریں مزاری بتائیں کہ وہ کس جگہ کس وقت مناظرہ کرانا چاہتی ہیں، میں اسکے تمام انتظامات مکمل کراؤں گا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میڈیا پربحث براہ راست نشرکرناہماری ذمے داری ہے، ہم بحرانوں کا مقابلہ کرناجانتے ہیں، 2018 سال 2013 سے بہترہوگا، سابق صدرمشرف کا معاملہ وزارت داخلہ کے پاس ہے، سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے وزارت داخلہ ہی بہترفیصلہ کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں