جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کمانڈرز اسکول میں شامل

جے ایف تھنڈر 17 طیارے پاکستان نے چین کے تعاون سے تیار کئے ہیں

جے ایف تھنڈر 17 طیارے پاکستان نے چین کے تعاون سے تیار کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاک چین دفاعی تعاون سے تیار جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار لڑاکا طیاروں جے ایف 17 تھنڈر کی پاک فضائیہ کے مقتدر ادارے کمبیٹ کمانڈرز اسکول میں باقاعدہ طور پر شامل کر دیئے گئے۔


گزشتہ روز پی اے ایف بیس مصحف میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر مارشل سہیل امان، ڈپٹی چیف آف دی ایئرا سٹاف مہمان خصوصی تھے۔ ان طیاروں کی آمد کے موقع پر شرکا نے گرم جوشی سے تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا۔ جیسے ہی پائلٹس کاک پٹ سے باہر آئے ننھے بچوں نے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جے ایف تھنڈر 17 طیارے پاکستان نے چین کے تعاون سے تیار کئے ہیں جنہیں پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے۔
Load Next Story