ٹانک میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف دوسرے روز بھی شہری سراپا احتجاج

شہریوں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند اورخسرہ مہم ملتوی کردی گئی


ویب ڈیسک January 27, 2015
شہریوں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند اورخسرہ مہم ملتوی کردی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کی گرفتاری کے خلاف ٹانک میں دوسرے روز بھی شہری سراپا احتجاج بنے رہے جب کہ انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف دوسرے روز بھی ٹانک میں شٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند رہے جب کہ محکمہ صحت کی جانب سے خسرہ مہم بھی ملتوی کردی گئی۔ مظاہرین نے پیسکو دفتر کے سامنے ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا اور گرفتار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز مظاہرین نے پیسکو کے دفتر پر دھاوا بول کر آفس کے فرنیچر کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد پولیس نےشہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 72 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں