پشاور میں خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت

اساتذہ کو پستول اور ایس ایم جی چلانے کی تربیت دی گئی جس میں اساتذہ نے کم اور زیادہ فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

اساتذہ کو پستول اور ایس ایم جی چلانے کی تربیت دی گئی جس میں اساتذہ نے کم اور زیادہ فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: آئی این پی

پولیس نے خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت کا سلسلہ شروع کردیا جب کہ ابتدائی طور پر 10 تعلیمی اداروں نے اسلحہ تربیت کے لئے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایلیٹ فورس اور محکمہ انسداد دہشتگردی فورس کے ٹرینرز خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دے رہے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں 10 تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ کو پولیس لائنز پشاور میں تربیت دی گئی جو کہ تین روز تک جاری رہے گی۔ فرنٹیئر کالج کی اساتذہ کو پستول اور ایس ایم جی چلانے کی تربیت دی گئی جس میں اساتذہ نے کم اور زیادہ فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔



ایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں محمد سعید کا کہنا ہے کہ اسلحہ چلانے کی تربیت کے لئے پہلے مرحلے میں 10 تعلیمی اداروں نے رابطہ کیا ہے جنہیں رضاکارانہ طور پر تربیت دی جارہی ہے اور اگر دیگر تعلیمی اداروں نے بھی رابطہ کیا تو انہیں بھی تربیت دیں گے۔


 

Load Next Story