داعش نے پاکستان اور افغانستان کے لئے اپنا کمانڈر مقرر کردیا

حافظ سعید خان اورکزئی ایجنسی میں طالبان کے کمانڈر تھے جو حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان سے منحرف ہوگئے تھے۔


ویب ڈیسک January 27, 2015
حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز کو بھی دیکھا گیا ہے. فوٹو: فائل

داعش نے پاکستان اور افغانستان کے لئے طالبان کے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو خطے کا کمانڈر مقرر کردیا۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نشر کیے جانے والے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سے منحرف ہونے والے سابق ترجمان حافظ سعید خان کو داعش کا کمانڈر مقررکیا گیا ہے جب کہ حال ہی میں حافظ سعید خان کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ 2 افغان طالبان کمانڈرز بھی کھڑے تھے۔ ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی جانب سے روایتی دھمکیاں دی گئیں جبکہ سعید خان کے ارد گرد 10 افراد کے ایک گروہ کو بھی دیکھا گیا ہے جو ان کے ہاتھ پربیعت کر رہا تھا۔


واضح رہے کہ حافظ سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ تحریک طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں اور 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد وہ تحریک طالبان سے الگ ہوگئے تھے۔


۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں