امریکی صدر براک اوباما بھی شاہ رخ خان کے مداح نکلے

براک اوباما نےکنگ خان کی فلم کا ڈائیلاگ ”سنریٹا، بڑے بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں“ بولنے کی کوشش کی


ویب ڈیسک January 27, 2015
مسٹراوباما نے اپنی بھارت یاترا کے دوران ٹوٹی پھوٹی ہندی بول کر بھارتیوں کے دل جیتنے کی خوب کوشش کی، فوٹو:فائل

امریکی صدر براک اوباما بھی بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداح نکلے اور اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک تقریب میں وہ شاہ رخ کا فلمی ڈائیلاگ بولتے رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت یاترا پر آئے امریکی صدر براک اوباما نے اپنے دورے کے دوران نئی دہلی کے ٹاؤن ہال میں خطاب کرتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی ہندی زبان میں کنگ خان کی فلم "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" کا ڈائیلاگ "سنریٹا، بڑے بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں" بولنے کی کوشش کی تاہم وہ صرف "سنریٹا بڑے بڑے دیشوں میں۔۔۔۔" ہی بول پائے۔

مسٹراوباما نے اپنی بھارت یاترا کے دوران ٹوٹی پھوٹی ہندی بول کر بھارتیوں کے دل جیتنے کی خوب کوشش کی اورجب موصوف نریندر مودی کے ساتھ پریس کے لئے کھڑے ہوئے تو اس وقت بھی ہندی بولنے نہ بھولے، اسے کہتے ہیں مسکا لگانا جسے براک اوباما نے بڑی خوبی سے سرانجام دیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں