سی سی پی او لاہور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس امین وینس کو 28جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرے، انسداد دہشتگردی کی عدالت کا حکم


ویب ڈیسک January 27, 2015
سی سی پی اولاہورنے عدالتی حکم کے باوجود قتل کیس کے گواہ پیش نہیں کیے تھے ۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سی سی پی او لاہور امین وینس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقامی داکٹر کے قتل کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے کئی مرتبہ نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور سی سی پی او امین وینس کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں 28جنوری کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں