براک اوباما شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

دارالحکومت ریاض پہنچے پربراک اوباما کا ستقبال سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کیا

دارالحکومت ریاض پہنچے پربراک اوباما کا ستقبال سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کیا فوٹو:اے ایف پی

QUETTA:

امریکی صدر بارک اوباما مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔



دورہ بھارت مختصر کرکے صدر براک اوباما اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور ریڈ کارپٹ پر ولی عہد شہزادہ مقرن اور وزیردفاع محمد بن نائف نے بھی ان کا خیرمقدم کیا۔ براک اوباما ایئرپورٹ سے شاہی محل کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پرشاہی خاندان سے تعزیت کریں گے۔


Load Next Story