پاکستان نے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی مخالفت کردی

اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ملک بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز


ویب ڈیسک January 27, 2015
پاکستان امتیاز پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے، سرتاج عزیز۔ فوٹو : فائل

KARACHI: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کرنے والا ملک بھارت سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں بن سکتا،پاکستان امتیاز پر مبنی پالیسیوں کی مخالفت کرتا ہے اور اپنے قومی سلامتی مفادات کے تحفظ کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براک اوباما کے دورہ بھارت کے دوران ہونے والے معاہدوں اور بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں، بھارت امریکا نیو کلیئر معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام پر اثرات ڈالے گا جب کہ پاکستان بھارت کے لئے نیوکلئیر سپلائر گروپ کی رکنیت کی مخالفت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں