فوج حالات کو معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی سربراہ پاک فوج

آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک January 27, 2015
جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور فوج حالات کو مکمل معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے نہیں جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا اور وہاں موجود فوجی جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے حوصلوں کو سراہا اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور استحکام کے لیے فوجی جوانوں کی پیشہ وارانہ خدمات، جذبے اور قربانیوں کی تعریف کی جبکہ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ علاقے میں آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور فوج حالات کو مکمل معمول پر لائے بغیر قبائلی علاقوں سے واپس نہیں جائے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ تمام قبائلی علاقوں میں تعمیر نو اور بحال کی جامع اور پالیسی سے دہشت گردی کےخاتمے میں مدد ملے گی جبکہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کو علاقے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرنے پر قبائلی عوام کی تعریف کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں