احمد چنائے نے اپنا موٴقف یکسرتبدیل کرکے اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا ترجمان ایم کیو ایم

پریس کانفرنس میں احمدچنائےکی زبان ان کے الفاظوں کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، ترجمان ایم کیو ایم


ویب ڈیسک January 27, 2015
آج صبح رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک مغوی کی والدہ اور 15 لاکھ روپے برآمد کرلئے تھے۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد چنائے نے پریس کانفرنس میں اپنا موٴقف یکسرتبدیل کرکے اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔

سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ احمد چنائے نے گھر پر رینجرز کے چھاپے سے متعلق اپناموٴقف یکسرتبدیل کرکے اپنے آپ کو جھوٹا ثابت کردیاہے،احمد چنائے نے یہ تک کہا کہ پریس کانفرنس میں سازشی عناصرکو بے نقاب کریں گے لیکن پریس کانفرنس میں احمدچنائےکی زبان ان کے لفظوں کا ساتھ نہیں دے رہی تھی اس لئے بہتر ہی تھا کہ احمد چنائے پریس کانفرنس ہی نہ کرتے اور کرتے تو حقائق بیان کرتے۔

واضح رہے کہ آج صبح رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی کی والدہ اور 15 لاکھ روپے برآمد کئے تھے جب کہ احمد چنائےنے پریس کانفرنس کے دوران ان الزامات کی تردید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں