پاکستان میں کو پروڈکشن کی پالیسی نہیںسہیل خان
فلم انڈسٹری اور مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے قانون سازی نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے، سہیل خان
فلمساز سہیل خان نے کہا کہ پاکستان میں کو پروڈکشن کی کوئی پالیسی نہیں اور نہ ہی آج تک کسی حکومت نے کوئی قانون سازی کی ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سہیل خان نے کہا کہ یہاں ہر کوئی بھارت سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کی باتیں تو کرتے ہیں،مگر کسی کو معلوم ہی نہیں کہ اس حوالے سے ہماری حکومت کی پالیسی کیا ہے۔معلوم بھی کیسے ہو جب یہاں فلم انڈسٹری کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بن سکی وہاں پر مشترکہ فلمسازی تو بہت دور کی بات ہے ۔انھوں نے کہا کہ فلم میکنگ پوری دنیا میں سب سے مقبول میڈیم ہے اور اس کے ذریعے وہ زرمبادلہ کمانے کے ساتھ اپنے ملک کے کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں ۔ ہمارے ہاں اس شعبہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھ کر بند کردیا ۔
جس سے سیکڑوں ایکسٹرا فنکار اور تکنیکار بیروزگار ہو گئے۔دوسرا ظلم وفاق سے کلچر کی منسٹری کو ختم کرکے صوبائی حکومتوں کے حوالے کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور مشترکہ فلمسازی کے حوالے سے قانون سازی نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور وفاق میں ثقافت کی وزارت کو بحال کرکے فلم انڈسٹری اور مشترکہ فلمسازی کے بارے میں پالیسی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں پاکستانی پروڈیوسر دوسرے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر کریں تو انھیں حکومتی پالیسی کا بھی پتہ ہو ۔