بارک اوبامہ فلم ’’ سیلما‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کی میزبانی کریں گے

سیلما کی کہانی 1965 کی احتجاجی لانگ مارچ میں امریکی انقلابی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔


این این آئی January 28, 2015
سیلما کی کہانی 1965 کی احتجاجی لانگ مارچ میں امریکی انقلابی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں آسکر ایوارڈز میں نامزد ہونے والی فلم'' سیلما'' کی خصوصی اسکریننگ کی میزبانی کریں گے۔

سیلما اگلے ماہ ہونے والے آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے نامزد کی گئی ہے۔ سیلما کی کہانی 1965 کی احتجاجی لانگ مارچ میں امریکی انقلابی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی کوششوں کے گرد گھومتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں اس سے پہلے 2012 میں نیلسن مینڈیلا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم'' مینڈیلا''Long Walk to Freedomکی اسکریننگ کی گئی۔ فلم کی اسکریننگ وائٹ ہاؤس کے فیملی سینما ہاؤس میں کی جائے گی جس میں 40 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں