جب تک صحت نے اجازت دی فلموں میں کام کرونگاامیتابھ

فلم دیوداس میں کافی بڑے بڑے اداکار کام کر چکے ہیں اگردوبارہ یہ فلم بنے تو اس میں کام کرکے خوشی محسوس کروں گا، امیتابھ


نسیم صدیقی January 28, 2015
لندن: بھارتی اداکار امیتابھ بچن،اداکارہ اکشرا ہاسن اور دھونش فلم ’’شمیتابھ‘‘ کی تقریب کے دوران تصویر بنوارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم شہمی تاب کی تشہری مہم کے موقع پر لندن کے تاج ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں نوجوان باصلاحیت ہیں اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں مجھے نوجوانوں کے ساتھ کام کر کے مزاآتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی فلم دیوداس میں کافی بڑے بڑے اداکار کام کر چکے ہیں ان کی خواہش ہے کہ اگردوبارہ یہ فلم بنے تو اس میں کام کرکے خوشی محسوس کروں گا۔انھوں نےبتایا کہ لوگ ان کو لیجنڈ مانتے ہیں جب کہ وہ آج بھی خود کو عام فنکار سمجھتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میری اداکاری اور فلموں کو پسند کیا جاتا ہے پاکستان میں ان کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے مجھے عزت دینے پر ان کا بھی مشکور ہوں۔

انھوں نے بتا یا کہ وہ اس وقت تک200سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اس وقت بھی ان کی کافی فلمیں زیر تکمیل ہیں جب تک صحت اجازت دے گی اس وقت تک فلموں میں کام کرتا رہوں گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں