’’خوبصورت‘‘ کی ناکامی کے باوجودفواد کو 5بھارتی فلمیں مل گئیں

فواد خان کی دوسری فلم کرکٹر دھونی کی زندگی پر بنائی جائے گی اس میں فواد خان، سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔


INP January 28, 2015
فواد خان کی دوسری فلم کرکٹر دھونی کی زندگی پر بنائی جائے گی اس میں فواد خان، سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فوٹو : عمیر علی انجم / ایکسپریس

فواد خان کی بالی ووڈ میں مصروفیات اب اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ اب مستقبل قریب میں پاکستان آنا ممکن نہیں رہا۔

خیال یہی تھا خوبصورت کی ناکامی کے بعد پاکستانی فلموں کی طرف توجہ مل سکے گی لیکن وہاں ان کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا گیا اور پروڈیوسروں نے یکے بعد دیگر پانچ فلموں میں سائن کرلیا۔ ان کی دوسری فلم بھی انیل کپور پروڈکشن کی ہے جس میں سونم کپور کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے۔

یہ دو پریمیوں کی کہانی ہے۔ ان کی دوسری فلم کرکٹر دھونی کی زندگی پر بنائی جائے گی اس میں فواد خان، سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس میں وہ پولیس والے کا کردار ادا کریں گے۔ دھونی کی ہیروئن عالیہ بھٹ ہوں گی۔ ہدایت کار نیرج پانڈے ہیں۔ فواد کو ساحر لدھیانوی کی زندگی پر تیار ہونے والی فلم میں اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سوناکشی ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی جب کہ فواد خان کو میڈم جی میں پریانکا کے مقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں