پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں میں بھارت پر برتری حاصل کرلی

پاکستان کے پاس 100 سے 120 جبکہ بھارت کے پاس 90 سے 110 تک ایٹمی ہتھیار ہیں، اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ


INP January 28, 2015
2013 میں پاکستان نے دفاعی اخراجات پر تقریباً 5 ارب 70 کروڑ ڈالر خرچ کیے، ایڈیشنل سیکریٹری دفاع ۔ فوٹو: فائل

HARIPUR: بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جوہری ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے میدان میں بھارت پر برتری حاصل ہے ۔

بین الاقوامی ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 2013 میں دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کی مجموعی تعداد 17ہزار 270تھی جواب کم ہوکر 16ہزار 300پر آگئی ہے۔ دنیا کی 9 ایٹمی طاقتوں میں امریکا، روس، چین، پاکستان، بھارت، برطانیہ، فرانس، اسرائیل اور شمالی کوریاشامل ہیں۔ 1945میں پہلا ایٹمی تجربہ کرنے والاملک امریکا 7ہزار 300ایٹمی ہتھیاروں کا مالک ہے جن میں سے ایک ہزار920 ایٹمی ہتھیار میزائلوں اورفوجی اڈوں پرنصب ہیں۔

امریکا نے 2013میں فوج پر 619ارب ڈالر کے قریب رقم خرچ کی جومجموعی عالمی فوجی اخراجات کا 37فی صد ہے۔ روس کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد8 ہزار ہے جن میں سے 16سو ہتھیار نصب ہیں۔2013 میں روس نے فوجی اخراجات پر تقریباً 85 ارب ڈالرخرچ کیے۔ برطانیہ کے قبضے میں225 ایٹمی ہتھیار ہیں جن میں سے160نصب ہیں۔ 2013 میں برطانیہ کے فوجی اخراجات کی حجم تقریباً 58 ارب ڈالر رہا۔

پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری دفاع کے بیان کے مطابق 2013 میں پاکستان نے دفاعی اخراجات پر تقریباً 5 ارب70 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |