عالمی ایشیائی بینک رواں سال318 ارب ڈالر فراہم کرینگے اسحاق ڈار

2015 میں عالمی بینک 1.5 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک 1.68ارب ڈالر فراہم کرے گا۔


Numainda Express January 28, 2015
رقم کے استعمال کا جائزہ لینے کیلیے سہ ماہی اجلاس ہونگے، آئی ایم ایف سے مذاکرات دبئی میں شروع فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک رواں سال کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 3.18 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔

گزشتہ روز یہاں ڈونرزکی جانب سے فراہم کردہ امداد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال عالمی بنک 1.5 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک 1.68ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈونرز کی فنانسنگ کے استعمال کا جائزہ لینے کیلیے سہ ماہی بنیادوں پر اجلاس ہونگے۔

اجلاس میں حالیہ ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کو امداد و فنانسنگ کی فراہمی کے حوالے سے کیے جانیوالے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں فالو اپ ایکشن کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا آئی این پی کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان قرض کی چھٹی قسط کیلیے تکنیکی سطح کے مذاکرات دبئی میں شروع ہوگئے جن کے اختتام پر55کروڑ ڈالر قرضہ ملنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں