بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے پولنگ
پولنگ میں صوبے بھر کے 10ہزار 600 کونسلرز حصہ لے رہے ہیں۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں میئر اور ڈپٹی میئر سمیت 725 چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے چناؤ کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں 10 ہزار 600 کونسلرز ایک میٹرو پولیٹن ، 4 میونسپل کارپوریشن، 32 ڈسٹرکٹ کونسلز ، 54 میونسپل کمیٹیوں اور 635 یونین کونسلز کے میئر ، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کررہے ہیں، پولنگ شروع ہونے سے قبل پولنگ سے قبل نو منتخب امیدواروں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پولنگ کے لئے صوبے بھر میں 139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
صوبے میں سب سے اہم مقابلہ کوئٹہ کی میئر شپ پر ہے، جہاں پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر کلیم اللہ اور آل پارٹیز ڈیمو کریٹک الائنس کے عبدالقہار اچکزئی آمنے سامنے ہیں ، پشتونخواہ میپ کے نامزد امیدوا رسید عبدالغفور شاہ بلا مقابلہ چیرمین جبکہ عبدالرزاق ترین وائس چیرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی منتخب ہوگئے ہیں۔