آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی سفارت خانے جاکر شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے مرحوم سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے سعودی سفارتخانے پہنچے تو حکام نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد سربراہ پاک فوج نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور عملے سے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔