ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

فرازعالم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک January 28, 2015
فرازعالم رواں ماہ پولیس کی تحویل میں ہلاک ہوگیا تھا فوٹو: فائل

KARACHI: رواں ماہ مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن سید فرازعالم کی ہلاکت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرازعالم کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی، حکومتی دعووں کے باوجود اب تک تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ حکومت کو جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا جائے، ملوث افسران کو نوکری سے برخاست کیا جائے اور لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ فرازعالم رواں ماہ پولیس کی تحویل میں ہلاک ہوگیا تھا تاہم پولیس کا موقف تھا کہ فراز عالم کی موت حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں