جوڈیشل کمیشن کی جسٹس فیصل عرب کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) ریاض احمدکوچیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانےکی بھی سفارش کی ہے

جسٹس فیصل عرب پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی 3 رکنی خصوصی عدالت کے سربراہ ہیں۔ فوٹو: فائل

اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کرنے والی جوڈیشل کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج اور ان کی جگہ جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کردی ہے۔


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ عدلیہ میں فاضل ججوں کی تقرری کے حوالے سے غور کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج اور ان کی جگہ جسٹس فیصل عرب کوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جبکہ جسٹس (ر) ریاض احمدکوچیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانےکی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات منظور کرکے سمری وزیر اعظم ہاؤس بھجواتی ہے، جہاں سے منظوری کے بعد سمری ایوان صدر ارسال کردی جاتے ہے، صدر مملکت کی حتمی منظوری کے بعد ججوں کی تقرری اوت تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جاتا ہے۔
Load Next Story