دین کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا عمران خان

دین کےنام پر سیاست کرنےوالوں کواپنے سامنےبکتے دیکھااورایک مولانا صاحب تو ہرحکومت کیساتھ مل جاتےہیں،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 28, 2015
ہمارے علما نے وہ کام نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا،عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ ایماندار کا ضمیر کوئی خرید نہیں سکتا لیکن انہوں نے دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کو اپنے سامنے بکتے دیکھا ہے۔

اسلام آباد میں علما ومشائخ کانفرنس سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی ہمارے اعمال کی وجہ سے ہے، اس میں جنرل، جج، سیاستدان اور علما سمیت تمام لوگ ملوث ہیں، ہمیں ظلم اور ناانصافی کے خلاف بہت پہلے کھڑا ہوجانا چاہیے تھا، اگر ہم حق اور سچ کے لئے کھڑے نہ ہوئے تو کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ 2013 کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی، جس ملک میں الیکشن ٹھیک نہیں ہوں گے تو جمہوریت کیسے آئے گی، جب حکومت ہی چوری کرکے آئے گی تو وہ عوام کو انصاف کیوں دے گی،

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ اسلام کا نام انصاف ہے، ہمارا دین انسان کو آزاد کردیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے دور دراز علاقوں میں اسلام پھیلا جب کہ آج سندھ میں ہندوؤں کو زبردستی مسلمان کیا جارہا ہے، دین میں کوئی زور زبردستی نہیں لیکن اس کے باوجود آج ملک میں مسلک کے نام پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اس حوالے سے ہمارے علما نے وہ کام نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کو اپنے سامنے بکتے دیکھا، ایک مولانا صاحب ہر حکومت کے ساتھ اپنے آپ کو منسلک کرلیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |