شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک

ڈرون طیارے نے تحصیل شوال میں گھر پر 2 میزائل داغے جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔


ویب ڈیسک January 28, 2015
ڈرون طیارے نے تحصیل شوال میں گھر پر 2 میزائل داغے جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل

تحصیل شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ علاقے میں ڈرون طیارے کی پرواز اب بھی جاری ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


واضح رہے کہ رواں سال شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کا یہ چوتھا حملہ ہے جس میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں