کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ایس ایس پی ملیر

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اوران کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک January 28, 2015
پولیس کی گاڑیاں جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئیں تو ملزمان نے دستی بم سے حملہ اورفائرنگ شروع کردی، ایس ایس پی ملیر فوٹو:فائل

نیشنل ہائی وے کے قریب نواب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔


ایس ایس ملیر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ نواب گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور آپریشن میں 500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی گاڑیاں جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئیں تو ملزمان نے دستی بم سے حملہ اورفائرنگ شروع کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔


راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جن کے قبضے سے دستی بم، ٹی ٹی پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں