فلم ’بےبی‘ میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن پاکستان مخالف ہونے کی وجہ سے انکار کردیا حمزہ عباسی

ہمیں پہلے پاکستانی اور پھر ایک اداکار کی حیثیت سے سوچنا چاہیئے، حمزہ علی عباسی


ویب ڈیسک January 29, 2015
پاکستان میں اکشے کمار کی فلم ’بے بی‘ کو ملک مخالف ہونے کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔ فوٹو: فائل

DUBAI: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی بالی ووڈ فلم 'بے بی' میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن پاکستان مخالف ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں اس بات کے حق میں ہوں کہ پاکستان اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیئے لیکن کسی اداکار کو پاکستانی مخالف فلم میں کام نہیں کرنا چاہیئے۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں بھی گزشتہ برس بھارتی فلم 'بے بی' میں کام کی پیش کش ہوئی تھی لیکن پاکستان مخالف ہونے کی وجہ سے میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ہمیں پہلے پاکستانی اور پھر ایک اداکار کی حیثیت سے سوچنا چاہیئے۔



واضح رہے کہ پاکستان میں اکشے کمار کی فلم 'بے بی' کو ملک مخالف ہونے کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔