بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کی میزبانی مل گئی

انگلینڈ 2019 تک تین بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ بنگلادیش 2، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ ایک ایک ایونٹ ہوسٹ کریگا۔


ویب ڈیسک January 29, 2015
انگلینڈ 2019 تک تین بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا جبکہ بنگلادیش 2، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ ایک ایک ایونٹ ہوسٹ کریگا۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی نے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کی میزبانی دے دی جب کہ انگلینڈ عالمی ورلڈ کپ 2019 کی میزبانی کرے گا۔


آئی سی سی ہیڈکوارٹر دبئی میں کونسل اجلاس کے دوران فیوچرٹور پروگرام کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بھارت آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جب کہ 2019 تک طے شدہ شیڈول میں انگلینڈ 3 بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ 2017 میں چیمپنز ٹرافی اور وومن ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اسی طرح 2019 میں 30 مئی سے 15 جولائی تک جاری رہنے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کی میزبانی بھی انگلینڈ کرے گا۔


دوسری جانب بنگلادیش کے حصے میں 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں 2 ایونٹ آئے ہیں، آئندہ سال بنگلادیشن انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2018 میں ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا جبکہ نیوزی لینڈ 2018 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور ویسٹ انڈیز 2018 میں وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |