داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی

امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کریں گے، دولت اسلامیہ کا وڈیو پیغام


ویب ڈیسک January 29, 2015
امریکا، فرانس بیلجیئم، کردستان اور یورپی ممالک میں کار بم دھماکے کئے جائیں گے دولت اسلامیہ کا اعلان فوٹو: فائل

QUETTA: عراق اور شام میں بر سرپیکار شدت پسند گروپ داعش نے امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاؤس میں ہی امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کردیں گے۔

دولت اسلامیہ کے جنگجو کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم امریکا، فرانس بیلجیئم، کردستان اور یورپی ممالک میں حملے کرے گی اور وہاں کار بم دھماکے کئے جائیں گے کیونکہ یہ ممالک دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کے جنگجو امریکی اور جاپانی شہریوں سمیت متعدد افراد کے سر قلم کر چکی ہے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر داعش کے خلاف جنگ بند نہ کی گئی تو مزید افراد کے سر قلم کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |