ترکی سرحد پر شام کی بمباری 5 شہری ہلاک پاکستان کی شدید مذمت

شام نے ترکی کی سرحد پر ماٹر گولے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہوئے۔


ویب ڈیسک October 04, 2012
شام نے ترکی کی سرحد پر ماٹر گولے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہوئے, فوٹو: اے ایف پی

شام نے ترکی کی سرحد پر ماٹر گولے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہوگئے، پاکستان کی جانب سے ہلاکتوں پر شدید مذمت کی گئی ۔

پاکستان نے ترکی کی سرحد پر شام کی جانب سے بمباری اور شہریوں کی ہلاکت پر شدید مذمت کی ہے ، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ترکی کے ساتھ ہے، شام نے ترکی کی سرحد پر ماٹر گولے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک ہوئے، شامی وزیر اطلاعات کے مطابق حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جوابی کاروائی میں ترکی نے شام کی سرحد کے قریب ٹینک، توپ خانہ اور میزائل لانچر نصب کردیئے ہیں اور ترکی نے اقوام متحدہ کو شام کے خلاف ضروری اقدامات سے متعلق خط لکھا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |