افغانستان میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک

شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونےوالوں کی نمازجنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نےخود کودھماکے سے اڑالیا،حکام


ویب ڈیسک January 29, 2015
حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک سے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، حکام۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ۔

واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں مزاحمتی تنظیموں کے حملے میں تیزی آتی جارہی ہے جس میں وہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |