بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے سرتاج عزیز
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے پر عزم ہے، مشیر خارجہ
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہیں جب کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے ہیں۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے پر عزم ہے جب کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 برس کے دوران پاک امریکا تعلقات میں کافی بہتری آئی صرف 2011 میں دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان اور روس کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہورہے ہیں کیوں کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔