صدارتی انتخابات کیلئے صدراوباما اور رومنی کے درمیان پہلا مباحثہ

صدر اوباما اور رومنی کے درمیان ڈینور میں پہلا مباحثہ ہوا جس میں ایک دوسرے کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔


ویب ڈیسک October 04, 2012
صدارتی انتخابات کیلئے ڈینور میں صدر اوباما اور رومنی کے درمیان مباحثوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ فوٹو: رائٹرز

صدارتی انتخابات کیلئے ڈینور میں صدر اوباما اور رومنی کے درمیان مباحثوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔


امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے صدر اوباما اور رومنی کے درمیان ڈینور میں پہلا مباحثہ ہوا جس میں ایک دوسرے کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی، رومنی نے معیشت کی بہتری کیلئے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کردیا، انہوں نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں 40 لاکھ نئی ملازمتیں نکالیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے چھوٹے کاروبار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔


امریکا کے صدارتی انتخاب سے 34 دن قبل صدر براک اوباما اور ان کے حریف ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی نے پہلے صدارتی مباحثے میں حصہ لیا، براک اوباما کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی شرح کم کرنا چاہتے ہیں، امریکا میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |