دوست کے طنز سے تنگ آکر نوجوان نے اپنا وزن 130 کلو کم کرلیا
جامی بروکس کو دوست نے موبائل پر مسلسل 6 ماہ تک ان کے وزن کے بارے میں طنزیہ اور منفی پیغامات بھیجے
KARACHI:
ویسے تو دوستوں کے درمیاں شرطیں لگانے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے مقابلے ہوتے ہیں لیکن برطانیہ میں موٹاپے پر ایک دوست کے طنز سے تنگ دوسرے دوست نے اپنا وزن 130 کلو کم کرلیا۔
ہر انسان اسمارٹ اور فٹ نظر آنا چاہتا ہے بالخصوص وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اور ایسے افراد اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے ہر طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی انہیں خاص کامیابی نہیں ملتی ہے لیکن بعض اوقات انسانی جذبات منفی رویوں اور طنز کو لے کر ناممکن کاموں کو بھی ممکن بنادیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ میں جہاں 31 سالہ برطانوی نوجوان جامی بروکس نے اپنے موٹاپے پر دوست کی جانب سے طنز اور منفی پیغامات سے تنگ آکر وزن کم کرنے کی ٹھانی اور 228 کلو وزنی اس شخص نے 130 کلو وزن کم کرکے اپنے موٹاپے کو حیرت انگیز طور پر کم کرلیا۔
بروکس کا کہنا ہے کہ اسے موبائل فون پر مسلسل 6 ماہ تک دوست کی جانب سے وزن کے بارے میں طنزیہ اور منفی پیغامات ملے جس کے بعد اسے اپنے موٹاپے کا احساس ہوا اور اس نے اپنا وزن کم کرنے کا تہیہ کرلیا اور کئی ماہ کی محنت کے بعد 130 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ بروکس کا کہنا تھا کہ اب وہ ایک اسمارٹ انسان کی زندگی بسر کررہے ہیں جس کے لئے وہ اپنے دوست کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اسے وزن کم کرنے کے لئے قائل کیا۔