سرکاری زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 818 کروڑ ڈالر گھٹ گئے

بیرونی ادائیگیوں سے کمی، مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 24 کروڑ 87 لاکھ تک محدود


Business Reporter January 30, 2015
23 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 4 کروڑ 41لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 15ارب6کروڑ39لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان فوٹو: فائل

PERTH: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 4کروڑ41لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تاہم مرکزی بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 18لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 23 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 4 کروڑ 41لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 15ارب6کروڑ39لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے، اس دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں14کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر8کروڑ18لاکھ ڈالر کی کمی سے 10 ارب 33 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 10 ارب 24 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 12 کروڑ59لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ارب 68 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح سے بلند ہو کر 4 ارب 81 کروڑ 52لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے، اس دوران کسی قسم کے قابل ذکر انفلوز ریکارڈ نہیں کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں