پی آئی اے جہازوں کا کباڑ اور ناکارہ سامان 97لاکھ روپے میں نیلام

ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اےسول ایوی ایشن کوماہانہ لاکھوں روپےادا کررہا ہے، ذرائع


Staff Reporter January 30, 2015
ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اےسول ایوی ایشن کوماہانہ لاکھوں روپےادا کررہا ہے، ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پی آئی اے نے جہازوںکا کاٹھ کباڑ اوردیگر ناکارہ سامان 97 لاکھ 32ہزار روپے میں نیلام کردیاگیا۔

پی آئی اے ہیڈآفس کے شعبہ پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹک کی جانب سے کاٹھ کباڑمین رن میں استعمال ہونے والے ٹک ماسٹر ، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز، رن وے پاور پلانٹ، بورڈنگ برج، جہازوں کے ناکارہ ٹائر،ونگز، ونڈ اسکرین سمیت دیگر سامان شامل تھا، نیلامی میں ایک درجن سے زائد کباڑیوں نے حصہ لیا، معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے جہازوں کے پرانے انجن اور ناکارہ جہاز فروخت کیے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ ناکارہ جہازوں کی پارکنگ کی مد میں پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ لاکھوں روپے ادا کررہا ہے بیشتر جہاز مرمت کے قابل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں