بھارت ایٹمی صلاحیت رکھنےوالے بیلسٹک میزائل پرتھوی ٹو کا کامیاب تجربہ

پرتھوی ٹو بھارت کا پہلا مقامی طور پر بنایاجانے والا بیلسٹک میزائل ہے۔


ویب ڈیسک October 04, 2012
پرتھوی ٹو بھارت کا پہلا مقامی طور پر بنایاجانے والا بیلسٹک میزائل ہے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

بھارت نے ایٹمی صلاحیت رکھنےوالے بیلسٹک میزائل "پرتھوی ٹو" کا کامیاب تجربہ کر لیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھوی ٹو کا تجربہ بھارتی ریاست اوڑیسہ میں کیا گیا جبکہ بیلسٹک میزائل 350 کلو میٹرکے فاضلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ پرتھوی ٹو کا تجربہ کامیاب رہا اور یہ بھارت کا پہلا مقامی طور پر بنایاجانے والا بیلسٹک میزائل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں