کراچی ممتاز موسیقاراور امام بارگاہ کے ٹرسٹی قمر اللہ دتہ اغوا کے بعد قتل

قمر اللہ دتہ کا تعلق ممتاز موسیقار گھرانے اللہ دتہ فیملی سے تھا

قمر اللہ دتہ امام بارگاہ بارہ امام اور انجمن شاہ نجف کے ٹرسٹی تھے اور ان کا تعلق ممتاز موسیقار گھرانے اللہ دتہ فیملی سے تھا ۔ فوٹو: فائل

ممتاز موسیقاراور امام بارگاہ بارہ امام کے ٹرسٹی قمر اللہ دتہ کو نامعلوم افرادنے اغوا کے بعد قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق 50 سالہ قمر اللہ دتہ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کار سمیت اغوا کرلیا تھا،جبکہ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے مقتول کی لاش گارڈن کے علاقے باغ الہلال اسپتال کے قریب ان کی کار سے ملی ، انہیں تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا ۔

قمر اللہ دتہ امام بارگاہ بارہ امام اور انجمن شاہ نجف کے ٹرسٹی تھے اور ان کا تعلق ممتاز موسیقار گھرانے اللہ دتہ فیملی سے تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کرکے ان کی لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ شیعہ عالم علامہ عباس کمیلی نے قمر اللہ دتہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
Load Next Story