حکومت نے نیپرا کو بجلی 3روپے 20 پیسے سستی کرنے سے روک دیا

وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی کے دباؤکے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کردی


وزارت خزانہ نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودنیپرا کو بجلی 3 روپے20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے سے روک دیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوام کوریلیف دینے کی دعویدارحکومت کادہرامعیار سامنے آ گیا ہے اور وزارت خزانہ نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودنیپرا کو بجلی 3 روپے20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے سے روک دیا ہے۔

وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی کے دباؤکے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کردی، نیپراایکٹ کے سیکشن31کے مطابق بجلی کی پیداوارپرفیول کی لاگت میں کمی واضافہ براہ راست صارفین پرمنتقل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فرنس آئل اورہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم ہونے کے باعث نیپراسے بجلی 3روپے20پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس کے باعث لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے ستائے عوام کو20ارب ریلیف ملنا تھا۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزارت خزانہ نے دباؤڈال کرنیپراسے گزشتہ روز کو ہونیوالی سماعت ملتوی کروادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں