عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا
عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے بات چیت کے لئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کی کارکردگی اور انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات پیر کے روز متوقع ہے۔