وزیراعظم کا سانحہ پشاور میں زخمی طالبعلم کے بیرون ملک علاج کیلئے امداد کا اعلان

وزیراعظم نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے امداد کی منظوری دے دی۔


ویب ڈیسک January 30, 2015
وزیراعظم نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے امداد کی منظوری دے دی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سانحہ پشاور میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کے زخمی طالبعلم کے بیرون ملک علاج کے لئے وزیراعظم نے امداد کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے سفارش کی ہے کہ احمد نواز کاعلاج بیرون ملک کرایا جائے جس پر وزیراعظم نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے امداد کی منظوری دے دی۔


واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت عملے کے 146 افراد شہید ہوگئے تھے جس میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جو اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں