وہ دن بہت خوشی کا ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر چلیں گی وزیراعظم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے اور اس حوالے سے کل اعلان کروں گا،وزیراعظم


ویب ڈیسک January 30, 2015
بہت خوشی کا دن ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر ساتھ چلیں گی، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل گھمبیر ہیں اور اسے حل کرنے میں وقت لگے گا اور بہت خوشی کا دن ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر ساتھ چلیں گے۔


کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت خوشی کا دن ہوگا جب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی مل کر ساتھ چلیں گی، سیاست ترجیح نہیں بلکہ ملک ترجیح ہے اور اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے، سب کو مل کر معاملات چلاتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کوئی اجنبی تو نہیں اگر یہ اچھا کام کر سکتے ہیں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے کراچی میں ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ہے جس کے بننے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا اور ماورائے عدالت کلنگ کی اصل وجہ سامنے آجائے گی۔


وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے جس سے عام فرد اور کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کا فائدہ عام صارف تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ملکی مسائل گھمبیر ہیں اور کوئی یہ نہ سمجھے کہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے تاہم حکومت سوچ سمجھ کر آگے بڑھ رہی ہے اور یقین دلاتا ہوں کہ اپنے دور حکومت میں ملک سے بجلی کے بحران کا خاتمہ کردیں گے۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |