تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں ضروری اصلاحات کی جارہی ہے شہباز شریف

تمام محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام انتہائی ضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 30, 2015
اچھی کارکردگی والے اضلاع کے افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جب کہ خراب کارکردگی پر باز پرس اور احتساب ہوگا، شہباز شریف فوٹو: فائل

SUKKUR:

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، امن عامہ اور دیگر سماجی شعبوں میں بہتری کے لئے ضروری اصلاحات کی جارہی ہیں۔


لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف معاملات زیر غور آئے جب کہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے وزیر اعلیٰ کو کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تمام محکموں اور اداروں میں جزا اور سزا کا نظام انتہائی ضروری ہے اس لئے تعلیم، صحت عامہ اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے سے ہر ضلع کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانٹیرنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی والے اضلاع کے افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جب کہ خراب کارکردگی پر باز پرس اور احتساب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں