کرینہ کو ہندو مذہبی تنظیمیں اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرکے متنازع بنا رہی ہیں سیف علی

کرینہ کو کچھ مذہبی تنظیمیں اپنے مقاصد کے استعمال کرکے متنازع بنا کر پیش کر رہی ہیں، اداکار


ویب ڈیسک January 30, 2015
کرینہ کپور ایک مضبوط اور جدید سوچ کی حامل عورت ہیں اس لئے لوگوں کو ان کا احترام اور قدر کرنی چاہئے، سیف علی خان فوٹو: فائل

چھوٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد کرینہ کے مذہب تبدیل کرنے کی باتیں غلط ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے بھارتی انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے ویمنز ونگ کی جانب سے ''لو جہاد'' نامی مہم میں کرینہ کپور کی تصویر استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کو کچھ مذہبی تنظیمیں اپنے مقاصد کے استعمال کرکے متنازع بنا کر پیش کر رہی ہیں حالانکہ انہوں نے سنیما، معاشرے اور خواتین کے حقوق اور صحت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جسے سراہا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور ایک مضبوط اور جدید سوچ کی حامل خاتون ہیں اس لئے انہیں اپنے کسی تنازع کا حصہ بنانے کے بجائے لوگوں کو ان کا احترام اور قدر کرنی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں