یورپی ایوی ایشن نے پاکستان میں پروازوں پر ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کردیا

پاکستانی فضائی حدود میں 24 ہزار فٹ سے کم بلندی پر اڑان نہ بھری جائے، ایجنسی کی پروازوں کو ہدایت


January 30, 2015
’’ایسا‘‘ کی جانب سے اس قسم کی کوئی معلومات پاکستان کو فراہم نہیں کی گئی ہیں، شجاعت عظیم، فوٹو:فائل

یورپی یونین میں پروازوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایسا) نے پاکستان میں پروازوں پر ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود میں 24 ہزار فٹ سے کم بلندی پر نہ اڑنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے تمام بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان میں پروازوں پر ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی فضائی حدود سے گزرتے وقت انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور ایجنسی نے پروازوں کو پاکستانی حدود استعمال کرتے ہوئے 24 ہزافٹ کی بلندی سے نیچے نہ اڑنے کا کہا ہے جس کے بعد فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی ایئرلائنز کو لاہور اور کراچی کی فضائی حدود میں خصوصی طور پر اس ہدایت نامے پر عمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے یورپی ایوی ایشن کے اس فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''ایسا'' کی جانب سے اس قسم کی کوئی معلومات پاکستان کو فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ پاکستان میں تمام بین الاقوامی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور ان پر کسی قسم کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں