ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل

عدالتی کمیشن جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کی سربراہی میں 10 روز میں رپورٹ پیش کرے گا


ویب ڈیسک January 30, 2015
ایم کیوایم نے گزشتہ روز کارکن سہیل احمد کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تھی، فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دےدیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کے بعد ایم کیوایم کی جانب سے شدید رد عمل اور تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر صوبائی حکومت نے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق عدالتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) غلام سرور کورائی ہوں گے جبکہ کمیشن 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔


واضح رہے کہ ایم کیوایم نے گزشتہ روز کارکن سہیل احمد کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تھی جبکہ ایم کیوایم کا موقف ہے کہ اس کے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے اور ان تمام تر حالات کے ذمے دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں