دہری شہریت سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب اور راجہ ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے

سپریم کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب اور راجہ ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے. فوٹو: ایکسپریس

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دہری شہریت رکھنے کے حوالے سے 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔


پنجاب اسملی میں اپوزیش لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ ریاض نے اخبار کودیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں شہباز شریف پر دہری شہریت کا الزام عائد کیا تھا ان کا دعوی تھا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف دہری شہریت رکھتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے راجہ ریاض کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے شہبازشریف اور راجہ ریاض کو 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے،عدالت ٹ نے خبر شائع کرنےوالے اخبارات کے مدیر کو بھی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story