عامر خان ’’دنگل ‘‘ کے لیے ’’ریسلر ‘‘ کے روپ میں سامنے آگئے

جاری کردہ تصویر میں عامرخان سفید داڑھی کے ساتھ عمر رسیدہ نظر آ رہے ہیں


Showbiz Desk January 31, 2015
نئی فلم ’’دنگل ‘‘ میں عامر خان ریسلر مہاویر فوگٹ بنیں گے جس کے لیے انھوں نے ریسلر کے روپے میں اپنی پہلی تصویر جاری کی ہے۔ فوٹو : فائل

GILGIT: بھارت کے سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ سے ہی منفرد نظر آنے میں مشہور ہیں جیسا کہ حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''پی کے'' میں خلائی مخلوق بنے اب وہ مداحوں کے سامنے ایک ریسلر کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔

جی ہاں بھارت کے مشہور ریسلر اور کوچ مہاویر سنگھ فوگٹ پر بنائی جانے والی بالی ووڈ کی فلم ''دنگل '' میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اب ایک '' ریسلر'' کے روپ میں نظر آئیں گے۔ مہاویر سنگھ فوگٹ بھارت کے وہ مشہور ریسلر ہیں جنہوں نے بطور کوچ بھی کامیابیاں حاصل کیں اور ان کی کوچنگ میں کامن ویلتھ گیمز کے تین گولڈ میڈل جیتے گئے اور اب نتیش تیواڑی کی اس نئی فلم ''دنگل '' میں عامر خان ریسلر مہاویر فوگٹ بنیں گے جس کے لیے انھوں نے ریسلر کے روپ میں اپنی پہلی تصویر جاری کی ہے، تصویر میں اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ کھڑے عامر خان ایک پہلوان بنے نظر آ رہے ہیں۔

جاری کردہ تصویر میں عامرخان سفید داڑھی کے ساتھ عمر رسیدہ نظر آ رہے ہیں جب کہ انھوں نے اپنے بالوں کو بھی سالٹ اینڈ پیپر کٹ (کالے اور سفید رنگ کے بال ) میں بنا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔