بھارتی گلوکار میکا سنگھ آئندہ ماہ لاہور میں پرفارم کرینگے

آرگنائزرز نے میکا سنگھ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے والوں کو مختلف کیٹگریوں میں ٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


Qaiser Iftikhar January 31, 2015
آرگنائزرز نے میکا سنگھ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے والوں کو مختلف کیٹگریوں میں ٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو : فائل

بھارت کے معروف گلوکارمیکا سنگھ کے آئندہ ماہ لاہورمیں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ٹکٹ کی قیمت آسمان کوچھونے لگیں۔

5 ہزار سے 15ہزار تک فی ٹکٹ قیمت ہونے کے باوجود لاہور ہی نہیں بلکہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے بھی میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے آرگنائزرز سے رابطے کرنے لگے۔

معلوم ہوا ہے کہ آرگنائزرز نے میکا سنگھ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے والوں کو مختلف کیٹگریوں میں ٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں جنرل کیٹگری اسٹینڈنگ چارہزار، چھ ہزارکپل، دس ہزاروی آئی پی اور16ہزار روپے کپل فی ٹکٹ دی جا رہی ہے جب کہ مخصوص کالج اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو تین ہزارمیں فی ٹکٹ دی جارہی ہے۔مذکورہ شو پہلے دسمبر میں ہونا تھا مگر حالات مناسب نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔