مقبوضہ کشمیربھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ سےباہرہونے پرمسلم اورہندوطلبا میں تصادم

كشميری مسلمان طلبا نےجيوے جيوے پاكستان اور آزادی كے حق ميں زبردست نعرے لگائے


APP October 04, 2012
پاكستانی ٹیم کے سيمی فائنل میں پینچنے اور بھارتی ٹیم کے ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پریونیورسٹی میں تصادم کی صورت حال پيدا ہو گئی، فوٹو: اے ایف پی ، فائل

بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر کی یونیورسٹی میں مسلم اور ہندو طلبا کے درمیان تصادم کی صورت حال پیدا ہو گئی۔

مقبوضہ كشمير ميں جموں کی ايگريكلچرسائنس اور ٹيكنالوجی يونيورسٹی ميں مسلم اور ہندو طلبا كے درميان پاكستانی ٹیم کے سيمی فائنل میں پینچنے اور بھارتی ٹیم کے ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پرتصادم کی صورت حال پيدا ہو گئی۔ كشميرميڈيا سروس كے مطابق بھارتی ٹيم كے ٹورنا منٹ سے باہراورپاكستان كے سيمی فائنل ميں پہنچتے ہی كشميری مسلمان طلبا نےجيوے جيوے پاكستان اور آزادی كے حق ميں زبردست نعرے لگائے، طبا نے يونيورسٹی کی ديواروں پربھی آزادی اور پاكستان كے حق ميں چاكنگ کی جس كے بعد ہندو طلبا كے ایک گروپ نے مسلمان طلبا پرحملہ كرنے کی كوشش کی، تاہم يونيورسٹی انتظاميہ نے فوری طور پر پوليس بلا كرصورت حال كو مزيد بگڑنے سے بچا ليا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں