بھارت کیلیے امریکی حمایت کا جواب چین نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی شمولیت کیلیے کوششیں کریگا

بیجنگ نے جنرل راحیل کے دورے میں واضح یقین دہانی کرادی وہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا

بیجنگ نے جنرل راحیل کے دورے میں واضح یقین دہانی کرادی وہ پاکستان کیساتھ کھڑا رہے گا فوٹو: ایکسپریس

امریکا کی جانب سے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے سلسلے میں اصرار اور عملی اقدامات کی صورت میں چین جوہری تجارت اور برآمدات کنٹرول کرنیوالے اس عالمی ادارے میں پاکستان کی رکنیت کیلیے کوششیں کریگا۔


سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران جوہری معاہدے پر پیش رفت اور دوسرے اہم سمجھوتوں پر پاکستان میں پائی جانیوالی گہری تشویش پاکستانی حکام کے بیانات سے واضح ہوتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کی 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت اور جوہری معاہدے پر واضح پیش رفت پاکستانی حکام کیلیے زیادہ پریشانی کا باعث بنے ہیں تاہم ایک مثبت اور اطمینان بخش امر یہ بھی ہے کہ چین اس معاملے پر پوری طرح پاکستان کیساتھ ہے، چینی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران واضح یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے دیرینہ دوست کیساتھ کھڑا رہیگا۔ سفارتی چینلز سے پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ اگر امریکا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلیے کوششیں اور لابنگ کرتا ہے تو چین یہی اقدامات پاکستان کے حوالے سے اٹھائے گا۔
Load Next Story